اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ سب سے پہلے انتخابات کا مطالبہ کرنے والی پیپلز پارٹی نے ہر حلقہ انتخاب سے امیدوار فائنل کر لئے ہیں۔ اپنے بیان میں نیئر علی بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی کپڑا اور مکان،بلاول آئے گا روزگار لائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی پارلیمان میں اکثریتی جماعت اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ قوم نوجوان قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کرے گی وزیرخارجہ کارکردگی کی طرح وزیراعظم کارکردگی بھی مثالی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کے گندم اور دوسری زرعی اجناس کی قیمت خرید میں اضافہ سے گندم پیداوار تاریخی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کاشتکار کسان دوست منصوبوں کے زرعی اشیا خوردونوش عوام الناس کی پہنچ میں لانے گی۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی استحکام میں ہی معاشی استحکام ممکن ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بلوچستان یوم۔تاسیس جلسہ نے زوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو کے جلسوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ امید پاکستان نوجوان قائد چیئرمین بلاول بھٹو خیبر پختونخواہ میں دوبارہ جلسوں سے خطاب کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے تیر بردار امیدواروں کی تاریخی کامیابی عام انتخابات فتحیابی اعلان تھا۔ انہوںنے کہاکہ جیالے نکل پڑے ہیں پیپلز پارٹی پنجاب سے اپنا پورا حصہ حاصل کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی صوبائیت لسانیت عصبیت ناسور کے خلاف وفاق کی جماعت ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے خلاف ایک دوسرے کے دشمن اقتدار کے بھوکوں کا غیر فطری اتحاد نئی بات نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی قومی عوامی خدمت کارکردگی اور بھٹو شہید کے فلسفے اور منشور کیساتھ عوام الناس کے سامنے پیش ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیلی کی بجائے مکالمہ اور برداشت کو فروغ کی تاریخ کی حامل جماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیساکھیوں اور سہاروں کی بجائے عوام الناس کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...