اسلام آباد (این این آئی)بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کردی گئی،گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کیلئے مفت بجلی یونٹس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ17 سے 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے رقم ملے گی اور مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا اطلاق یکم دسمبر 2023 سے ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گریڈ 17 کے افسر کو مفت بجلی کے بجائے ماہانہ 15ہزار 858 روپے اور گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 600 مفت یونٹس کے بجائے 21ہزار996 روپے ملیں گے۔گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ880 مفت یونٹس کے بجائے 37 ہزار 594 روپے ملیں گے، اس کے علاوہ گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کے بجائے 46 ہزار 992 روپے دییجائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کے بجائے 55 ہزار 536 روپے ملیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ افسران کو اب متعلقہ بجلی کمپنیوں میں بجلی بل ادا کرنے ہوں گے۔
مقبول خبریں
ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
لندن (این این آئی)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ...
اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران
تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار...
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...