غزہ میں جنگ کا تیسرا مرحلہ شروع ہے،اسرائیل

0
222

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ اب تیسرے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، ہم ہلاکتوں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وزیراعظم آفس نے ایک بیان میں کہاکہ خان یونس کے علاقے کا سات اکتوبر کے حماس حملوں میں کلیدی کردار تھا ، اس لیے ہم دہشت گردی کے اس انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔دہشت گردوں کا یہ انفراسٹرکچر شہری آبادی کے بیچوں بیچ زمین کے اوپر بھی ہے اور زمین کے نیچے بھی۔ اسرائیلی فوج اس وقت خان یونس کی آبادی کے اندر ہے۔