راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کامیابی پاکستان کا مقدر ہے، غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں،قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، پاک فوج مادرِ وطن کی حفاظت کا فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گیانٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا ہے، جہاں انہیں سیکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال اور انسدادِ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے انسدادِ دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں بہادری کا مظاہرہ پیش کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی بے مثال کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، پاک فوج مادرِ وطن کی حفاظت کا فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی۔آرمی چیف نے پہلی بار منعقدہ قومی ورکشاپ خیبر پختون خوا کے شرکا سے بھی خطاب کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمتِ عملی کے ذریعے ناکام بنایا جارہا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا، انہیں باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختونخوا کے غیور عوام کی پرعزم حمایت کے باعث ہی صوبے میں استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔پاکستان کی خوشحالی کو خیبر پختونخوا سے جوڑتے ہوئے آرمی چیف نے زور دیا کہ ہاکستان کے امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔آرمی چیف نے نئے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی ترقی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔پشاور دورے کے دوران آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...