لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوسروں پر دہشتگردی کے مقدمات بنانے والا خود 9 مئی کا مجرم ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ ہے، دوسروں کو چور کہنے والے نے ملکی خزانے پر 190 ملین پائونڈ کا ڈاکہ ڈالا، یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے، سائفر جیسے حساس معاملات پر کھیل کھیلا گیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ کے سامنے بند لفافہ لہرایا گیا، 60 ارب کا ڈاکہ ڈالا اور پوچھتے ہیں کہ بجلی مہنگی کیوں ہوئی، یہ اتنے بڑے چور ہیں ،واردات بھی ڈالتے ہیں اور ڈھٹائی بھی کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کرسی کا غلط استعمال کرتے ہوئے پیسے حاصل کئے،انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا اور دوست ممالک کو ناراض کیا، 190ملین پائونڈ قومی خزانے میں آنے تھے عدالت کے اکائونٹ میں نہیں، ان کی اہلیہ ہیرے جواہرات بٹورتی رہیں۔انہوںنے کہا کہ مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ پی ٹی آئی چیئرمین نے بنایا ،اس وقت بنایا گیا جب ہم نے بتایا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی ریاست پر حملہ کرنے آ رہے ہیں، جناح ہائوس اور شہدا ء کی یادگاروں کو جلانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ہم پر یہ دہشتگردی کے مقدمے بناتے رہے اور خود 9 مئی کو ریاست پر حملہ کیا، دوسروں پر دہشتگردی کے مقدمے بنانے والا خود 9 مئی کا مجرم ہے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کو پاناما کے معاملے پر نہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی، نواز شریف آج بھی عدالت میں اپنے جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مہر لگائی کہ نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، نواز شریف 3 بار وزیر اعظم رہے ان پر کرپشن کا الزام تک نہیں لگا سکے، عوام 8 فروری کو نواز شریف کو پھر وزیر اعظم بنائیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ تھے، پی ٹی آئی کو آج بھی فارن فنڈنگ آرہی ہے جبکہ عوام کو بیروزگاری کا سامنا ہے۔اب یہ کہتے ہیں کہ نواز شریف نے 9 مئی کا واقعہ کروایا، کیا نواز شریف پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنوں کو ہدایات دیتے تھے؟۔انہوں نے کہا کہ عوام پریشان نہ ہوں ملک ایک بار پھر ترقی کی منازل طے کرے گا، مسلم لیگ (ن)نے اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں جبکہ باقی جماعتیں آپ کو الیکشن کا رونا روتی نظر آئیں گی۔انہوںنے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کے پیسوں کو امانت سمجھ کر خرچ کیا، نوازشریف نے ملکی ترقی میں اضافہ کیا، لہٰذاانہیں چوتھی بار وزیراعظم بنا ئیں گے جس کے بعد ملک دوبارہ ترقی کرے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جو آئین کی بات کرتے تھے ان پر غداری کے مقدمات ہیں، آج 45 سال بعد بھٹو کے عدالتی قتل کا کیس سنا جا رہا ہے، کیا نواز شریف بھی انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر بغاوت کی بنیاد پر مقدمات بنائے جاتے تھے، آج ہم انہی انسداد دہشتگردی عدالت میں 5منٹ لیٹ ہو جائیں تو ضمانت خارج ہو جاتی تھی، لاڈلے کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا تھا ،عدالت صبح آٹھ لگتی تھی اور راٹ آٹھ بجے کہا جاتا تھا لاڈلے کا پیش ہونے کا موڈ نہیں ۔جاوید لطیف نے کہا کہ جو 190 ملین پائونڈ کھا جائے وہ صادق اور امین ہیں، جنہوں نے پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا جو آئین کی بات کرتے تھے ان پر غداری کے مقدمات ہیں، ہمارے لیے انصاف اور قانون کے تقاضے کچھ اور اور ان کے لیے اور ہیں۔ہم پر دہشتگردی کے مقدمات بنائے گئے، دنیامیں ہمارا جوامیج بن گیا ہے کیا وہ ختم ہو سکے گا، آج جس کیس میں پیش ہوئے وہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے بنائے ہوئے ہیں
مقبول خبریں
میری نامزد کردہ مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کروائی جائے تاکہ معاملات کا صحیح علم...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے...
سابق وزیراعظم نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں۔نوازشریف کی...
قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو ترقی یافتہ ریاست بنائینگے’ مریم...
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور...
”اس کی زبان اور گفتگو کا انداز غور فرمائیں۔ تکبر کا اور فرعونیت کا...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات شروع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی...
چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے بعدٹکٹوں کیلئے رجسٹریشن شروع
لاہور (این این آئی)شیڈول جاری ہونے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔ انٹرنیشنل...