لاہور ( این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جج عبہر گل نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف انتشار انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت کی جہاں مریم اورنگزیب عدالت میں پیش ہوئیں۔تھانہ گرین ٹایون پولیس نے مریم اورنگزیب کے خلاف 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا۔عدالت نے بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے دلائل طلب کر لئے۔جبکہ شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت کردی جبکہ مریم اورنگزیب کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹائون پولیس نے 2022 ء میں مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...