لاہور ( این این آئی) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلائو گھیرائو کے مقدمات میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی دونوں بہنوں، سابق رہنما اسد عمر اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کردی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔جبکہ عدالت میں اسد عمرکے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔ملزمان کے وکیل رانا مدثر عمرنے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہ محض سیاسی مقدمات ہیں جن میں درخواست گزار کے خلاف کچھ ثبوت نہیں ، عدالت سے استدعا ہے کہ آئندہ تاریخ پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے ۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی تفتیش نامکمل ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کو کل ( پیر ) کو 4 بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔بعد ازاں عدالت نے وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر تے ہوئے اسد عمر ، عظمی خان ۔علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔ملزمان کے خلاف جناح ہائوس اور عسکری ٹاور سمیت دیگر کے خلاف جلائو گھیرائو کے مقدمات درج ہیں۔
مقبول خبریں
میری نامزد کردہ مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کروائی جائے تاکہ معاملات کا صحیح علم...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے...
سابق وزیراعظم نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں۔نوازشریف کی...
قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو ترقی یافتہ ریاست بنائینگے’ مریم...
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور...
”اس کی زبان اور گفتگو کا انداز غور فرمائیں۔ تکبر کا اور فرعونیت کا...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات شروع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی...
چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے بعدٹکٹوں کیلئے رجسٹریشن شروع
لاہور (این این آئی)شیڈول جاری ہونے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔ انٹرنیشنل...