اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے فالس فلیگ آپریشن کے خطرے سے دنیا کو مسلسل آ گاہ کر رہے ہیں ،دنیا بھر میں مقیم 10 ملین کے قریب کشمیری تارکینِ وطن، اپنی اپنی حکومتوں کی توجہ اس جانب مبذول کروانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ جمعرات کو انسانی حقوق کے عالمی دن اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہم ہیومن رائٹس کے عالمی ڈیکلریشن کو تسلیم کرتے ہیںلیکن آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس ڈیکلریشن کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 5 اگست 2019 سے لیکر آج تک 101 خواتین کی اجتماعی آبروریزی ہوئی 15 کے قریب خواتین بیوہ ہوئیں بچوں کو پیلٹ گنز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں وہاں مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہے، بین الاقوامی میڈیا کو رسائی نہیں دی جا رہی ہے لیکن جو خبریں باہر آ رہی ہیں وہ تشویشناک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے تمام ذمہ داروں کو صورتحال سے آگاہ رکھنے کی کوشش کی ہے، میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو مسلسل صورت حال سے آگاہ رکھا،آج ہندوستان کے اندر اقلیتیں سراپاً احتجاج ہیں بھارت کا سیکولر اسٹیٹ اور سب سے بڑی جمہوریت کا تاثر بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...