دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشدضرورت ہے، چیئر مین سینٹ

0
2802

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشدضرورت ہے،ہمیں رابطہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کرتے ہوئے ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ہوگا۔ وہ کرغستان میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ کانفرنس کا موضوع ”رابطہ کاری کے دور میں پاکستان اورکرغستان: شاہراہ ریشم کا کردار”تھا ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ کانفرنس کی بدولت اہم معلومات پر تبادلہ خیال کا موقع ملا،پاکستان اور کرغستان کے آپس میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور کرغستا ن کے قریبی تعلقات کے باوجود تجارتی حجم کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشدضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ باہمی دوطرفہ تجارتی و اقتصادی معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجوددور رابطہ کاری کا دور ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں رابطہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کرتے ہوئے ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ بی آر آئی منصوبہ وسطی ایشیائی ممالک کیلئے اقتصادی راہدری سے بھرپور استفادہ کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ سی پیک نے پاکستان کیلئے خطے کے ساتھ رابطہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سی پیک خطے کیلئے ایک گیم چینجز کے طور پر سامنے آیا ہے