اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت اورقابض بھارتی فوج کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کاعالمی دن مناتے ہوئے اسکے علمبرداروں کو وادی جنت نظیر میں بیگناہ انسانوں سے روا بدترین مظالم،اور ان کے بنیادی حقوق کی سنگین ترین پامالیوں کا نہ صرف فوری نوٹس لینا چاہیے بلکہ بھارت اورقابض بھارتی فوج کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر 5اگست 2019 سے دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے، خواتین’بچے’بزرگ اپنے ہی گھروں میں قید ہیں،کمیونیکیشن بلیک آؤٹ اورسخت ترین قدغنیں عائد ہیں۔انسانیت کیخلاف بھارتی جرائم رکواکر اورکشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ سے ہی اس دن کی عالمی ساکھ بڑھائی جاسکتی ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...