ماں کی صحت کے لئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ ضروری ہے،صدر عارف علوی

0
328

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پائیدار ترقیاتی اہداف 2030 کے تحت غربت میں کمی اور صحت کی سہولیات میں بہتری کے لئے پر عزم ہے، دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اہمیت کی حامل ہے،ماں اور بچے کی غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے پروگرام شروع کیا گیا ہے، ماں کی صحت کے لئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ ضروری ہے۔جمعرات کو قومی زچگی سروے سے متعلق ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں یکساں رسائی اہم ہے، نچلی سطح پر نیشنل ہیلتھ سروسز ،پرائمری ہیلتھ اور سیکنڈری ہیلتھ کی سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین منصوبہ بندی کے لئے مستند اعداد وشمار کا ہونا ضروری ہے۔ ملک میں ہیلتھ وزٹرز کا بہترین نظام موجود ہے جن کے ذریعے مصدقہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے پرعزم ہے۔ وزیرا عظم عمران خان نے شوکت خانم کینسر ہسپتال قائم کیا۔ وہ صحت کے شعبے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں