اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر تجارت وصنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے صنعت کاروں کے درمیان معاہدہ سے پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے اور برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو چین میںچائنا پاکستان ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل ایگزیکٹو سمٹ کے موقع پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور چائنا چیمبر آف کامرس آف امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ اف ٹیکسٹائل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے موقع پر کہی۔انہوں نے کا کہا کہ اس معاہدے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاہدے سے پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سے باہمی تعقات مزیدمضبوط ہونگے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...