پنجاب یونیورسٹی اور جے ایکس یو ایس ٹی کے درمیان چینی زبان کی تعلیم کے معاہدوں پر دستخط

0
243

نانچنگ (این این آئی)پنجاب یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور چین کی جیانگ سی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (جے ایکس یو ایس ٹی) کے درمیان ”پنجاب یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کونسل کے نفاذ کے معاہدے”اور ”بین الاقوامی چینی زبان کی تعلیم حاصل کرنے والے انڈر گریجویٹ طلبا کے لئے 22 پروگرام کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ گوادر پرو کے مطابق 2 2 پروگرام معاہدے کے مطابق ، کورس چار سال میں مکمل ہوجائے گا۔ پہلے دو سال پنجاب یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں پڑھائے جائیں گے اور وسط مدتی تشخیص کے تقاضے پورے کرنے کے بعد آخری دو سال جے ایکس یو ایس ٹی میں مکمل کیے جائیں گے۔ اہل طلبا وزارت تعلیم کے مرکز برائے زبان کی تعلیم اور تعاون سے بین الاقوامی چینی زبان ٹیچر اسکالرشپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق گزشتہ 8 سالوں کے دوران، دونوں یونیورسٹیوں نے وسیع اور گہرا تعاون برقرار رکھا ہے. فریقین نے فیکلٹی اور طلبا کے تبادلے، مشترکہ سائنسی تحقیق، تعاون پر مبنی تعلیم اور عوامی سطح پر تبادلوں جیسے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے موجودہ بنیادوں پر تعاون اور تبادلوں کو بڑھانے اور پنجاب یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر اور نئے منصوبوں کے اجرا کو مزید فروغ دینے کی امید ظاہر کی۔