اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نو برس قبل دشمن نے ہمارے مستقبل، ہمارے چمن کی ننھی کونپلوں کو روند کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی،سانحہ آرمی پبلک سکول نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں،پاکستانی قوم، وطن کے امن کو تباہ کرنے کا سوچنے والے تمام شرپسندوں کو جہنم واصل کرنے تک اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی نویں برسی پر اپنے پیغام میں نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نو برس پہلے آج کے دن دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور پر بزدلانہ حملہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں،آج بھی جب اس دن کو یاد کرتا ہوں تو آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں،نو برس قبل دشمن نے ہمارے مستقبل، ہمارے چمن کی ننھی کونپلوں کو روند کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی،آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ عظیم نے اس قوم کے عزم کو مضبوط تر کیا،پوری قوم کی ہمدردیاں ان والدین کے ساتھ ہیں جن کے بچوں نے اس سانحے میں عظیم قربانی دی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم اپنے پھول سے بچوں کی اس عظیم قربانی پر آج انہیں یاد کرتی اور خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔پرنسپل آرمی پبلک سکول شہید طاہرہ قاضی اور دیگر نہتے اساتذہ اپنے طالب علموں کو بچانے کیلئے ان درندوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹے رہے اور جام شہادت نوش کیا،آج کا دن ان عظیم شہیدوں کی عظیم قربانی کو یاد کرنے کا بھی دن ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ انسانی تاریخ میں قربانی کی ایسی تابندہ مثالیں بہت کم ملتی ہیں۔پاکستانی قوم دہشتگردی کی جنگ جیت چکی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دشمن کے پاکستان میں شر انگیزی اور انتشار پھیلانے کے تمام حربے ناکام کر دیئے،جس قوم میں شہید طاہرہ قاضی اور شہید اعتزاز حسن جیسے نڈرلوگ دوسروں کو بچانے کیلئے اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کریں، اس قوم کو بزدل دہشتگرد کبھی ہرا نہیں سکتے۔نگران وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے ان عظیم شہدا اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے،پوری قوم سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد میں غم زدہ ضرور ہے مگر پہلے سے زیادہ مضبوط اور اس عفریت کے خلاف متحد ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم، وطن کے امن کو تباہ کرنے کا سوچنے والے تمام شرپسندوں کو جہنم واصل کرنے تک اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پولیس، رینجرز اور پاک فوج سمیت سکیورٹی فورسز کے تمام اہلکار، جنہوں نے اس سانحے کے بعد دہشتگردوں کو ان کی کمین گاہوں سے دھونڈ ڈھونڈ کر ان کے انجام تک پہنچایا کوقوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔دہشتگردوں اور پاکستان کے امن کے دشمنوں کو میرا یہ واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...