لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی صورت میں ملک کی ترقی اور اپنی خوشحالی کو ووٹ دینے کیلئے 8فروری کے دن کا بڑی شدت اور بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور رہنمائوں پر جتنے جعلی اور جھوٹے مقدمات درج ہوئے اسے تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہیے ، نواز شریف اور شہباز شریف نے پہلے عوام کو مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کھوکھر پیلس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے حلقے کے متحرک کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ کارکنان ہمارے سروںکے تاج ہیں ، مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اصل میں کارکنان کی ہی کامیابی ہے ، ہم نے قیادت کے پیغام اور جماعت کے منشور کو گھر گھر تک پہنچاناہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک آج جن گھمبیر چیلنجز کا شکار ہے ایسے حالات میں اسے نواز شریف جیسی مدبر اور دور اندیش قیادت کی ضرورت ہے ، ان شا اللہ عوام آئندہ عام انتخابات میں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کو ہی ملک کی باگ ڈور سونپیں گے کیونکہ ہمارا ترقی کا ٹریک ریکارڈ اس ثبوت کے طور پر موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنی تیاریاں کر لیں اب سیاسی سر گرمیاں عروج پکڑیں گی اور ہم نے اپنی قیادت کے شانہ بشانہ چلنا ہے ۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...