جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائینگے،اسرائیلی وزیراعظم

0
233

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل آخر تک جنگ لڑے گا۔ ہم حماس کے حوالے سے اپنے تمام اہداف حاصل کریں گے بشمول یرغمالیوں کی رہائی کے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو ایک بیان میں انتہاپسند اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے ایک بارپھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل آخر تک جنگ لڑے گا۔ ہم حماس کے حوالے سے اپنے تمام اہداف حاصل کریں گے بشمول یرغمالیوں کی رہائی کے۔