بیجنگ(این این آئی)چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں مکا خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو حہ ای چھنگ سے ملاقات کی اور ان سے مکا کی موجودہ صورتحال اور مکاخصوصی انتظامی علاقے کے حکومتی امور پر ایک رپورٹ سنی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چیف ایگزیکٹو حہ ای چھنگ نے خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی قیادت کرتے ہوئے عملی اور امید افزا کارگردگی کا مظاہرہ کیا ، مکاو کے قومی سلامتی کے تحفظ کے قانون میں ترمیم کومکمل کیا ، ہینگ چھن میں گوانگ ڈونگ- مکاو ڈیپ کوآپریشن زون کی تعمیر کو فروغ دیا، اور بیرونی تبادلے اور تعاون کو بڑھانا جاری رکھا۔صدر شی نے کہا کہ مکا کی معیشت تیزی سے بحال ہوئی ہے اور معاشرے میں ہم آہنگی اور استحکام برقرار ہے۔ مرکزی حکومت چیف ایگزیکٹو اور مکا خصوصی انتظامی علاقے کی حکومتی امور کی مکمل تصدیق کرتی ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت ہمیشہ کی طرحایک ملک، دو نظام” کی پالیسی کو جامع، درست اور غیر متزلزل طور پر نافذ کرتی رہے گی،مکا پر محب وطن حکمرانی کے اصول کو مکمل طور پر نافذ کرے گی، ملک کی ترقی سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں مکا کی مکمل حمایت کرے گی اور نئے ترقیاتی نتائج کے ساتھ مادر وطن کی آغوش میں مکا کی واپسی کی 25 ویں سالگرہ منانے کی حمایت بھی کرے گی۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...