راولپنڈی (این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اردن کے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی جس دوران سیاسی و سفارتی تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور، دوطرفہ سیاسی و سفارتی تعلقات، فوجی تعاون سمیت موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ اردن کے کنگ عبداللہ نے پروقار تقریب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ‘آرڈر آف دی اسٹار آف جارڈن’ سے نوازا۔بعدازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے اردنی ہم منصب میجر جنرل یوسف احمد اور اردنی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد حیات سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کی تحریک صرف بیانات کی حد تک ہے، کوئی تیاری نہیں‘...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی تحریک کے حوالے سے...
بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے واقعات میں جانی و مالی نقصان پر...
آئی سی سی ویمن T20 رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز...
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...
ومبلڈن ٹینس‘ امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں...
پیرس (این این آئی)امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس...