اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ اور بیرون ملک پاکستانی مشنز ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے سمیت پاکستان کے بیرونی دنیا سے تعلقات کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر اس کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں بیٹ رپورٹرز سے سال کے اختتام پر بات چیت کے دوران کیا۔ وزیر خارجہ نے عالمی خارجہ پالیسی کے دائرے میں پاکستان کی کامیابیوں کا جائزہ لیا اور قیادت کے اعلیٰ سطحی دوروں پر روشنی ڈالی جو اہم ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا باعث بنے ہیں۔ اس موقع پر دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ، اخبارات اور ٹیلی ویژن سمیت ذرائع ابلاغ کے نمائندے، اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی نامہ نگار اور وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جو گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کرگئے تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...