کراچی (این این آئی)سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن )شہباز شریف کی قیادت میں (ن )لیگ کا وفد کراچی میں ایم کیو ایم کے بہادر آباد میں واقع مرکز پہنچا اور نواز شریف کا پیغام پہنچایا ۔کراچی کے دورے پر آئے ہوئے شہباز شریف ایم کیوایم کے مرکز پہنچے جہاں انہوں نے ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے مصطفی کمال، فاروق ستار، امین الحق، نسرین جلیل، انیس قائم خانی و دیگر شریک ہوئے۔(ن )لیگ کے وفد میں ایاز صادق، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، بشیر میمن، نہال ہاشمی، علی اکبر گجر دیگر شامل تھے۔اس موقع پر شہباز شریف نے نواز شریف کا سلام اور خصوصی پیغام متحدہ کی قیادت کو پہنچایا۔شہباز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اپنے دوستوں سے ملنے آیا ہوں، نواز شریف کا پیغام اور سلام لایا ہوں۔شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے کنوینر، اراکین رابطہ کمیٹی اوردیگررہنماوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایم کیو ایم نے گزشتہ حکومت میں ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا جس کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آگے بھی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہو گا، ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن مل کر ان چیلنجز کا سامنا کریں گی۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت نے صوبائی سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی غور کیا۔ذرائع کے مطابق کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کمیٹی آئندہ دو تین روز مین مذاکرات کرے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...