اسلام آباد (این این آئی)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہر پاکستانی کو منشور سازی کے عمل میں شامل کرلیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ (ن)نے منشور کی تیاری کے لئے وسیع مشاورت شروع کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)ایک جماعت کا نہیں پاکستان کا منشور بنارہی ہے ،ہر پاکستانی کو دعوت ہے کہ وہ تجاویز سے پاکستان کی مدد کرے ہر شعبے کے ماہرین اپنی تجاویز دے سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 5 جنوری تک اندرون وبیرون ملک ہر پاکستانی قابل عمل تجاویز دے سکتا ہے ،ڈیجیٹل پورٹل لانچ کر دیا ہے http://pmln2024.comآئین کی بالادستی، قانونی اصلاحات، فراہمی انصاف ، معیشت،صنعت وتجارت، زراعت، توانائی ، آئی ٹی،آبی وغذائی تحفظ پر تجاویز دیں۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم صحت، کھیل، امور نوجوانان، خواتین کی بہبود وترقی، بلدیاتی اداروں پر سفارشات دی جاسکتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق اور اقلیتیں ، جمہوری انتظامی اصلاحات، سیاحت، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کو بہتر بنانے میں اپنی رائے دیں ، پوپو لیشن مینجمنٹ ، سٹنٹڈ گروتھ ، خارجہ امور، سمندر پارپاکستانی، مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے شعبوں میں قابل عمل تجاویز دیں۔ انہوںنے کہاکہ غربت، مہنگائی، بے روزگاری، ذرائع ابلاغ، قومی سلامتی، تعمیر وترقی، مواصلات کے شعبوں میں سفارشات دے سکتے ہیں مزدوروں، محنت کشوں اور کسانوں کے مسائل، وفاق اور صوبائی ہم آہنگی کے لئے تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ احتساب، کرپشن کا خاتمہ، تاریخ، قومی ورثہ اور کلچر، وفاق اور صوبائی ہم آہنگی کے لئے قابل عمل سفارشات دے سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک، خصوصی افراد کے لئے اقدامات ، پاپولیشن مینجمنٹ کے شعبوں میں تجاویز دی جاسکتی ہیں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...