اسلام آباد (این این آئی)چین کے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (اے آئی ٹی)، کراچی میں تین چین-پاکستان ڈوئل ڈپلومہ پروگرام شروع کیے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق چینی تعلیمی گروپ نے اے آئی ٹی میں تین چین-پاک ڈوئل ڈپلومہ پروگرام شروع کیے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ ان پروگراموں کے لیے فوجیان پولی ٹیکنک آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، چین کے ساتھ تعاون کرے گا اور سی سی ٹی ای ماڈل (چینی + کامرس کلچر + ٹریننگ + ایمپلائمنٹ) کے تحت تربیت فراہم کرے گا۔ انجینئر تانگ پاکستان کے ریجنل ڈائریکٹر منصور الحسن صدیقی نے گوادر پرو کو بتایا تین سالہ ڈپلومہ پروگرامز کے تحت، اے آئی ٹی کے 70طلبا کو چین میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپس پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور پروگرام جلد شروع ہو جائے گا۔گوادر پرو کے مطابق نئے شروع کیے گئے پروگرام آئی او ٹی، Mechatronics Technology اور الیکٹرونکس کے مضامین پر مشتمل ہیں۔گوادر پرو کے مطابق اس سے قبل، تانگ نے اے آئی ٹی میں الیکٹریکل، مکینیکل اور کمپیوٹر سائنس ٹیکنالوجیز میں تین چین-پاک ڈوئل ڈپلومہ پروگرام شروع کیے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...