کراچی (این این آئی)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)کے رہنماصدرالدین راشدی نے دعوی کیا ہے کہ 4 جماعتوں کا اتحاد سندھ حکومت بنائے گا۔مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی والا سسٹم اب بھی کام کر رہا ہے، چور بازاری کو ختم کرنے کے لیے ہم نے سر جوڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سسٹم کو تباہ کردیں گے، چار جماعتوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی، 35 فیصد ووٹ صرف مافیا پیپلز پارٹی کو پڑتا ہے۔صدرالدین راشدی نے کہا کہ پوری سندھ حکومت اور وزیر اعلی پیپلز پارٹی کا تاج بنا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ نے دوسری طرف ترازو میں اپنا وزن ڈال دیا ہے، پندرہ سال کی حکمرانی کے بعد ہم پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے نہیں دیں گے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئیگا، ایم کیو ایم سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کریں گے۔انہوںنے کہاکہ 15سال سے سندھ کوصرف محرومیاں ملی ہیں، پیپلزپارٹی کوپنجاب میں الیکشن لڑنے پرویلکم کرتے ہیں، جی ڈی اے ممبران سے سندھ کے مسائل پر بات کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...