لندن (این این آئی)لندن میں سکھ برادری کے احتجاج کے باعث بھارتی ہائی کمیشن کا کنٹرول اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سنبھال لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کے باعث مظاہرین کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پر دھاوے کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کر کے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے 100 سے زائد پولیس اہل کار تعینات کر دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں کسان مخالف زرعی پالیسیوں کے خلاف چند روز قبل لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں سکھ برادری نے احتجاج کیا تھا اور ہائی کمیشن کا گھیراؤ بھی کر لیا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...