اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعلی رسیدوں کے کیسز کی سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیسز کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج احمد ارشد نے کی۔دورانِ سماعت بشریٰ بی بی اپنے وکلاء خالد یوسف، عمیر نیازی اور عثمان گل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔ڈیوٹی جج نے سوال کیا کہ کیسز کے تفتیشی افسر کدھر ہیں؟ عدالت آئے ہی نہیں۔اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیسز میں استغاثہ سے کوئی بھی عدالت نہیں آیا۔بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں جمع نہیں کروائی گئی۔عدالت نے بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...