اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کی جانب سے بلوچ مظاہرین سے متعلق ادا کیے گئے الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ الفاظ عوامی حقوق کی توہین ہیں۔سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جو نگران وزیراعظم نے کہا کہ جو احتجاج کر رہے ہیں وہ ملک دشمن لوگ ہیں اور کہا جو ہمدردی کر رہے ہیں وہ جائیں اور ان کالعدم تنظیموں (بینڈ) تنظیموں کو جوائن کریں۔انہوںنے کہاکہ افسوسناک بات ہے کہ محدود مینڈیٹ ہے اور اس طرح کی باتیں۔مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نے کہا کہ اگر وہ ملک دشمن ہیں تو ان پر کیس کیوں نہیں بنا، ان کو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس ایوان کی توہین ہے کہ گزشتہ روز ایوان میں بات ہوئی اور ان کے بارے میں یہ کہنا کہ بینڈ آرگنائزیشن جوائن کریں، نگران وزیراعظم نے جو کہا وہ لوگوں کے حقوق کی توہین ہے۔سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ اس طرح کی باتیں کرکے، نفرت کو بڑھا کر ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نگران وزیراعظم کی ان لفاظ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، باقی اراکین کو بھی مذمت کرنی چاہیے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...