پشاور (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بتا دے کہ کس ایجنڈے کے تحت ہم سے اتحاد کرے گی، 9 مئی والے ایجنڈے کی حمایت نہیں کر سکتے۔ایک انٹرویومیں امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ جمہوریت کی بات ہو تو پی ٹی آئی سے اتحاد پر اے این پی مشورہ کر سکتی ہے، 13 جنوری تک انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور مرکز میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حکومت نہیں بنے گی، کے پی اور وفاق میں مخلوط حکومتیں بنیں گی۔ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کامیاب بنانے کے لیے بہت سارے لوگوں کو ناکام بنایا گیا تھا، 2013ء اور 2018ء انتخابات میں ہمیں تو کوئی فیلڈ فراہم ہی نہیں کی گئی تھی۔اے این پی کے رہنما نے کہا کہ 2013ء اور 2018ء انتخابات میں ساری مہربانیاں پی ٹی آئی پر تھیں، مجرم اور سزا یافتہ لوگوں کو الیکشن کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ جتنی غیر یقینی کی صورت حال اس انتخابات سے پہلے بنی، اس سے قبل کبھی نہیں تھی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...