اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )نے ترقی دی ہے ہم ان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، پہلے بھی ہم ایک دوسرے کے ساتھ الیکشن لڑتے رہے ہیں،افغانستان کے ساتھ میرا اپنا تعلق ہے، جسے میں استعمال کروں گا، ادارے ایک سمت میں جائیں گے تو ملک چلے گا، اداروں کے درمیان تصادم ہو گا تو ملک پر منفی اثرات ہوں گے۔ ایک انٹرویومیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ میرا اپنا تعلق ہے، جسے میں استعمال کروں گا، افغانستان پر اگر میرا اثر ہے وہ میرے ملک کے مفاد کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ میں افغانستان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے دعوت دی، میں اپنے ملک کے وزیرِ خارجہ اور اپنی حکومت کو اس مسئلے پر اعتماد میں لے کر جا رہا ہوں۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ پڑوسی ایک دوسرے کے ملک میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، افغانستان میں غلط فہمیاں اور بدامنی پیدا کی گئیں، ان ساری چیزوں کو حل کرنا ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میں اداروں کے ٹکراؤ کا حامی نہیں ہوں، ادارے ایک سمت میں جائیں گے تو ملک چلے گا، اداروں کے درمیان تصادم ہو گا تو ملک پر منفی اثرات ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ جو بھی مینڈیٹ ہے اس کو تسلیم کیا جاتا ہے، واحد بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تھا جو قوم نے تسلیم نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نہ تو ملک کو معاش دے سکے نہ ملک کا نظام ٹھیک ہوا نہ پاکستان کے دوستوں کا اعتماد رہا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا، تمام مالیاتی ادارے اسٹیٹ بینک سب آئی ایم ایف کے حوالے ہو گیا، آئی ایم ایف پردے کے پیچھے تو اثر انداز ہوتا تھا ہمیں لیکن ان ساڑھے تین سالوں میں کھل کر سامنے آگیا۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کا جی ڈی پی پہلی مرتبہ منفی میں چلا گیا بلکہ زیرو پر آگیا۔
مقبول خبریں
بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم''وکھری'' نے دھوم...
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...