ریاض(این این آئی)سعودی وزارت سیاحت کی تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سیاحوں کو مقررہ سہولیات فراہم نہ کرنے پر 330 ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کو بند کردیا گیا۔وزارت سیاحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے 4 ہزار سے زائد تفتیشی دورے کیے۔تفتیشی ٹیموں نے 2 ہزار سے زیاد ہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں جہاں سیاحت کے حوالے سے مقررہ سہولیات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ سنگین خلاف ورزی پر ہوٹلوں کو بند کر دیا گیا۔مکہ مکرمہ میں 280 جبکہ مدینہ منورہ میں 50 سے زائد ہوٹلوں اور قیام گاہوں کو بند کیا گیا۔انتظامیہ کو ہدایت کردی گئی ہے کہ خلاف ورزیاں دور کیے بغیر ہوٹلوں کو کھولا نہیں جاسکتا۔ وزارت نے سیاحتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معیار کے مطابق سیاحوں کو مروجہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس حوالے سے کسی بھی شکایت کے لئے وزارت کے ٹول فری نمبر 930 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...