واشنگٹن(این این آئی) امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اسرائیل کیخلاف کارروائی کا کوئی جواز موجود نہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران سمیت خطے کا کوئی بھی ملک یا گروپ موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے سے قبل دو مرتبہ سوچے۔ ایران کے پاس اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں دھماکوں میں امریکا یا اسرائیل ملوث نہیں ہیں اور اس طرح کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں شہریوں کی اموات کو کم سے کم رکھنے اور فلسطینیوں تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کا ایسا حل چاہتے ہیں جو فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کو یکساں تحفظ فراہم کرے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...