اسلام آباد/لاہور( این این آئی) پنجاب سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث ملک بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہو کر رہ گیااور 24 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں جبکہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔دھند کے باعث ملکی اور غیر ملکی 50سے زائد پروازوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ گزشتہ 3روز کے دوران ملک بھر سے 88مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منزل کی جانب روانہ نہ ہو سکیں۔حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کے خراب موسم کے باعث نجی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد کی پرواز کی لاہور میں لینڈنگ کرائی گئی، نجی ایئر لائن کی مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز کی بھی لاہور میں لینڈنگ ہوئی۔اس کے علاوہ شارجہ سے پشاور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 کی کراچی میں لینڈنگ کرائی گئی۔دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے متعد دپروازیں اڑان نہ بھر سکیں، اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 261، دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 234منسوخ کر دی گئیں۔لاہور سے کوئٹہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 322 اور کراچی سے سکھر کی پی آئی کی پرواز 530اور 531بھی اڑان نہ بھر سکیں۔جبکہ شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا۔ کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جسکے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ کراچی سے آنے والی قراقرم ایکسپریس 4گھنٹے 40منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، پاکستان ایکسپریس 4گھنٹے 30منٹ لیٹ پہنچی، ملت ایکسپریس 4گھنٹے 20، رحمان بابا ایکسپریس 3گھنٹے 20 منٹ جبکہ فرید ایکسپریس 2 گھنٹے لیٹ ہوئی ۔خیبر میل ایکسپریس 1گھنٹہ 40منٹ،تیز گام ایکسپریس 1گھنٹہ 30منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 1گھنٹہ 20 منٹ،شالیمار ایکسپریس 1گھنٹہ 15منٹ،کراچی ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس 1گھنٹہ 10منٹ لیٹ ہوئی۔اس کے علاوہ پاک بزنس، گرین لائن ایکسپریس،عوام ایکسپریس 1،1گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروے ایم 1 اسلام آباد سے پشاور، موٹروے ایم 2اسلام آباد سے بلکسر، موٹروے ایم 5رحیم یار خان سے روہڑی، موٹروے ایم 14ہکلہ سے کھرپا اور سوات موٹروے کرنل شیر خان انٹرچینج سے چکدرہ تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند، سموگ چھائی رہے گی، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا، اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند، سموگ کی لپیٹ میں رہے تاہم دالبندین میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12، سکردو منفی 10، کالام، گلگت منفی 6، سری نگر، استور منفی 5 اور ہنزہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...