راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے مولا نے چاہا تو راولپنڈی میں قلم دوات کی کامیابی تاریخ ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوںنے کہاہک میں اپنی ماؤں، بہنوں، علما اور راولپنڈی کے بزرگوں کا شکر گزار ہوں کہ سازش تیار کی گئی تھی کہ حلقہ این اے 56، این اے 57 میں مجھے نااہل قرار دے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ مرزا وقاص رؤف کی درخواست جسٹس صاحب نے بری طرح ناکام کر کے ردی کی ٹوکری میں پھینک دی ہے، اور یہ طے پایا ہے کہ شیخ رشید حلقہ 56 اور 57 میں لڑنے کا اہل ہے۔انہوںنے کہاکہ نسلی اور اصلی ہوں، کبھی کسی کے خلاف بیان نہیں دیا، کسی کی عزت سے نہیں کھیلا، راولپنڈی کے لوگوں نکلو، آپ نے قلم دوات پر مہر لگا کر تاریخی کامیابی حاصل کرنی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرے مولا نے چاہا تو راولپنڈی میں قلم دوات کی کامیابی تاریخ ہوگی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...