اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کرے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی کہ بلے کا نشان بحال کیا جائے، 2 تاریخ کو اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں عدالت میں نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی، نمبر الاٹ ہو چکا، عدالت سے درخواست کی ہے کہ سماعت کریں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر لوگ آزاد حیثیت سے لڑکر الیکشن جیتیں گے تو ہار سسٹم کی ہو گی، سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دیں، اسی وجہ سے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ہمارا نشان واپس کیا جائے، پھر الیکشن کمیشن نے درخواست دی کہ یہ ریلیف واپس لیا جائے، کل الیکشن کمیشن کی استدعا منظور ہوئی تو اسے چیلنج کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نشان کے بغیر انتخابات سے خصوصی نشستوں کا کیا ہو گا؟ بلے کے نشان کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔انہوںنے کہاکہ مخصوص نشستوں سے محرومی سے ہارس ٹریڈنگ کو فروغ ملے گا، مضبوط ریاست کو فروغ دینے کے لیے شفاف انتخابات اہم ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے، بلے کا نشان کسی کو الاٹ ہو چکا تو دوسری پارٹی کو دوبارہ نہیں مل سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہمیں بلے کا نشان واپس مل جائے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ہماری درخواست کی جلد سماعت کریں۔چیئرمین تحریکِ انصاف نے کہا کہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ بلے کا نشان واپس مل جائے، ہم ایک ہی انتخابی نشان واپس مانگ رہے ہیں لوگ کنفیوڑ نہیں ہونے چاہئیں، جتنے کاغذات مسترد کیے گئے وہ عدالت کے پاس جانے سے بحال ہو جائیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...