بیجنگ (این این آئی)چین کے صدرشی جن پھنگ نے ایران میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر ایرانی صدر رئیسی کو تعزیتی پیغام بھیجا۔جمعرات کوشی جن پھنگ نے کہاکہ انہیں ایران کے صوبے کرمان میں سنگین دہشت گرد حملے میںبھاری جانی نقصان پر صدمہ پہنچا۔انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کے ساتھ گہری تعزیت اور زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ایران کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...