اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے منتظر ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنے وعدے پورے کرے، پاکستان کشمیری عوام کی جائز حق ملنے اور جدوجہد آزادی کی کامیابی تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ جمعہ کو یوم حق خود ارادیت کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری عوام آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو آج ہی کے دن قرارداد کے ذریعے کشمیری عوام کو یہ حق دیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں،آج کشمیری عوام کے ساتھ کئے گئے اس وعدے کو 75 برس گزر گئے لیکن افسوس کہ یہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہو سکا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیری عوام سے کئے گئے وعدوں کا احترام کرتے ہوئے ان کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے منتظر ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنے وعدے پورے کرے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، متنازعہ علاقے کی حیثیت کے بارے میں 11 دسمبر 2023ئ کا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اس سمت میں تازہ ترین قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی حد بندی مذہب کی بنیاد پر تبدیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کو جائز حق ملنے اور جدوجہد آزادی کی کامیابی تک ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...