دوحہ(این این آئی)قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم نے لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کے ساتھ فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دوران غزہ کی صورت حال اور خطے میں پیش آمدہ واقعات پر تفصیلی بات بات چیت کی گئی ہے۔ شیخ محمد نے اس موقع پر لبنان کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوششوں کے خطرناک قرار دیا اور کہا اس سے جنگ خطے میں پھیل جائے گی۔ وزیر خارجہ قطر کا کہنا تھا ‘تشدد کے دائرے کو بڑھانا اور علاقے کے جنگی کی لپیٹ میں آنے کے مضمرات سنگین ہوں گے، خصوصا لبنان اور اس کے پڑوسی ممالک کے لیے صورت حال زیادہ گھمبیر ہو جائے گی۔ شیخ محمد عبدالرحمان بن جاسم نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر مبنی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔قطر کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو بھی فون کر کے دو طرفہ اور علاقائی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔شیخ محمد عبدالرحمان بن جاسم نے اس موقع پر ایران میں بدھ کے روز ہونے والے دو دھماکوں میں بھاری جانی نقصان پر ایرنی ہم منصب کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔قطری عہدے دار نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں جلد سے سیز فائر ہو تاکہ سویلینز کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...