مقبوضہ غزہ(این این آئی)امریکی صدرجو بائیڈن کی انتظامیہ کے حکام مشرق وسطی کے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غزہ جنگ کی وجہ سے طول پکڑتیتنازع کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں کے باوجود جنگ بندی کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سیموئل واربرگ نے کہا کہ ان کا ملک جنگ کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ثالث کے طور پر ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ امریکا غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی خاص ڈیڈ لائن نہیں دے سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام حل طلب علاقائی مسائل کے حل کی تلاش میں امریکا اہم کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن تمام فعال فریقین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہے۔ ان کے وژن کو شیئر کرتا ہے اور جنگ کے خاتمے کی خواہش رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اپنے اگلے دورے میں اسرائیلیوں کے ساتھ جنگ کے اگلے مرحلے پر بات کریں گے اور ان کا نقطہ نظر بھی سنیں گے۔غزہ میں جاری جنگ کی طوالت کے بارے میں حالیہ بیانات کے بارے میں انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن فریقین کو سننا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد کا عرصہ ایک بہت اہم نکتہ ہے۔جہاں تک قیدیوں کا تعلق ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن اب بھی حماس کے زیر حراست قیدیوں کی فائل کو اپنی ترجیحی فہرست میں رکھتا ہے۔ بلنکن کے دورے سے اس معاملے پر بات ہوگی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...