ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے عالمی برادری کی کوششوں کی مجتمع کیا جانا ضروری ہے۔غیرملکی کبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میںوزارت خارجہ نے اسرائیل کی قابض حکومت کے دو وزرا کے انتہا پسندانہ بیانات پر مملکت کی مذمت اور دو ٹوک رد عمل کا اظہار بھی کیا، جنہوں نے غزہ کے باشندوں کی نقل مکانی، غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضے اور بستیوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت اپنے بیانات اور اقدامات کے ذریعے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی احتسابی میکانزم کو فعال کرنے کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...