لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فردوس باجی پی ڈی ایم ہی جعلی تبدیلی کا تابوت سمندر برد کرے گی،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے شرپسند عناصر ہمیں درس نہ دیں۔ عظمی بخاری نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف نے ایک ڈکٹیٹر سے سپریم کورٹ آزاد کرائی،نوازشریف ایک مرتبہ پھر ڈکٹیٹر کے چمچے وزیراعظم سے پارلیمنٹ کو آزاد کرائیں گے،جیسے جیسے 13دسمبر قریب آرہا ہے کرائے کے ترجمانوں کو اپنی نوکریاں جاتی نظر آرہی ہیں۔ا نہوںنے کہاکہ لاہور نے ثابت کردیا مریم نواز ان کی ہر دلعزیز لیڈر ہیں۔ملکی اور غیر ملکی میڈیا مریم نواز کو کراڈ پلر قراردے چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ جس دن مریم نواز پارلیمنٹ پہنچی سب مہرے،لوٹے اور چابی والے کھلونے پارلیمنٹ سے کِک آئوٹ ہونگے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...