لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنمائوں اور کارکنوںکی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوط کر لیا جبکہ فاضل عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل کے دلائل پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پٹواری بھی تو آپ کے ہی تیار کیے گئے ہیں، پٹواری نئے پاکستان میں بھی پرانا کام ہی کر رہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق نے درخواست پر سماعت کی ۔سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر جواب جمع کرا دیا۔ہوم سیکرٹری او ر آئی جی پنجاب کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا ۔ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ بلاجواز کسی لیگی کارکن ہے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی زندگی کو تحفظ فراہم کرے، جہاں کرونا ایس او پی کی خلاف ورزی ہو گی وہاں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب درج کیے گئے مقدمات کی تفصیل کے بغیر ہی آ گئے ہیں، رہنمائوں کی گرفتاریاں پی ڈی ایم جلسے کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہیں ، غیر قانونی طور پر لیگی رہنمائوں اور کارکنوں پر اکیس مقدمات درج ہو چکے ہیں اور یہ مقدمات پٹواریوں کی مدعیت میں درج ہو رہے ہیں۔جسٹس چوہدری مشتاق نے ریمارکس دیئے کہ پٹواری بھی تو آپ کے ہی تیار کیے گئے ہیں، پٹواری نئے پاکستان میں بھی پرانا کام ہی کر رہے ہیں۔ فاضل جسٹس کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہ بلند ہوا۔ لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...