گوجر خان(این این آئی)سابق وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ2024میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے ، پوری امید ہے کہ الیکش وقت پر ہوں گے پیپلز پارٹی اس کے حق میں ہے،اس میں کوئی دو رائے نہیں ،ن لیگ کا گراف پنجاب میں کم ہوا ہے، گوجر خان میں بھی بھاری اکثریت سے جیتیں گے اور پنجاب میں بھی اچھے رزلٹ ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایک مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ پرویز اشرف نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جو الزامات مجھ پر مخالفین لگا رہے ہیں میں ان کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا ،میں تعمیری کاموں کی سیاست کرتا ہوں ،حلقہ کی بلاتفریق اور بے لوث خدمت ہی ان کے الزامات کا بذات خود ہی جواب ہیں ،پنجاب یونیورسٹی گوجر خان کیمپس کا قیام ،تحصیل بھر میں گھر گھر گیس،بجلی،نوجوانوں کو نوکریاں ،انڈر پاس،پاسپورٹ آفس،نادرا دفاتر،سڑکوں کا سینکڑوں کلومیٹر تحصیل بھر کے چاروں طرف جال،بے حساب گلیوں نالیوں کے تعمیر ،ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر عوامی فلاح و بہبود کے کام ہی مخالفین کے الزامات کا جواب ہے ۔انہوںنے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں دھڑا دھڑ لوگ شامل ہو رہے ہیں جو پارٹی کی عوام میں مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہ الیکشن کا التوا کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں پوری امید ہے کہ الیکشن 8فروری 2024کو ہونگے اور پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی بہترین رزلٹ دے گی اور تحصیل گوجر خان میں ہم تاریخی کامیابی حاصل کریں گے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...