سینیٹ کی قرارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو الیکشن 8 فروری کو ہوں گے،مریم اورنگزیب

0
212

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹ کی قرارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو الیکشن شیڈول پر عمل ہو گا، آپ روئیں ، پیٹیں یا چیخیں الیکشن 8فروری کو ہوں گے ،الیکشن پاکستان اور عوام کی ضرورت ہیں ،سینیٹ میں منظور کی گئی قرارداد کی صرف مسلم لیگ (ن) نے مخالفت کی ،پی ٹی آئی پہلے سازش کے تحت انتخابات رکوانے ہائیکورٹ چلی گئی ، پھر سینیٹ کی قرارداد میں ساتھ دیا اور باہر مظلومیت کا ڈھول بجاتے ہیں ہم نے الیکشن لڑنا ہے ہمیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی جارہی ،جو مرضی کرلیں آپ کو الیکشن سے بھاگنے نہیںدیںگے ، عوام ملک کی باگ ڈور 9مئی والوں کی بجائے28مئی والوں کے حوالے کرنے جارہے ہیں ۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ میں صرف مسلم لیگ (ن) نے قرارداد کی مخالف کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور باقی جماعتوں نے اس کی حمایت کی ، اندر چپ ہیں اور باہر شور مچاتے ہیں ، یہ ان کی حرکتیں ہیں ،باہر لیول پلینگ فیلڈ کا ڈرامہ ہے ، اگر کسی کو پاکستان کی تاریخ میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملی تو وہ نواز شریف کو نہیں ملی۔جو آج چیخیں مار رہے ہیں جیل میں بیٹھ کر جھوٹ بول رہے ہیں انہوںنے 2018میں مسلم لیگ (ن) کی ساری قیادت کو جیل میںبھجوایا ، نواز شریف کو بیٹی کے ساتھ جیل میں بھیجا تھا تب لیول پلینگ فیلڈ تھی؟ ۔ پی ٹی آئی والے سازش کے تحت انتخابات رکوانے کے لئے پہلے ہائیکورٹ چلے گئے ، پھر سینیٹ کی قرارداد میں ساتھ دیا اور پھر کہتے ہیں ہم نے الیکشن لڑنا ہے اور ہمیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی جارہی ، ہر رشتے ،پارلیمنٹ اور عدالتوں سے بھاگنے والا الیکشن سے بھاگ رہا ہے لیکن عوام کو الیکشن چاہئیں، یہ پاکستان کی اور عوام کی ضرورت ہیں ، مسلم لیگ (ن) اس طرح کے ڈرامے کرنے والوںکو جھوٹ بولنے والوں کوجو اندر چپ رہتے ہیں اورباہر شور مچاتے ہیں، مظلومیت کا ڈھول بجاتے ہیں انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دے گی ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈز کی کارروائی مکمل ہو گئی ہے، بلوچستان میں امیدواروں کا اعلان ہو چکا ہے، مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے 22دن پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں 2500سے زائد لوگوں کے انٹر ویوز کئے اور دوسری طرف یہ حال ہے کہ بچہ ہے آتا یہ ہمارا امیدوار ہے ، ہم نے میڈیا والوںکے سامنے انٹر ویوز کئے ۔عوام ملک کی باگ ڈور 9 مئی والوں کے نہیں بلکہ 28مئی والوں کے حوالے کرنے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 9مئی والا آج بھی کہتا ہے میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ،یہ بات تم 2011سے کر رہے ہو ،آج تم مکافات عمل کا شکار ہو اور اللہ کی پکڑ میں ہو، آرٹیکل 6تو 9مئی والوں پر لگنا چاہیے ، جس دن شہداء کی یاددگاروںکو گرا یا گیا ہم ان چہروں کو جانتے ہیں ،ریاست پر حملہ کرنے والوں پرآرٹیکل 6لگنا چاہیے ،عوام وہ چہرے جانتی ہے جنہوںنے جناح ہائوس ،ہسپتالوں اور سکولوں کو جلایا ،جی ایچ کو پر حملہ کیا اور ریاست پر چڑھ دھورڑے۔ ان کو ڈھیل تب ملتی ہے جب 9 مئی کے دہشتگرد کوعدالت میںپیش کیا گیا تو اسے گڈ سی یو اور وشنگ یو بیسٹ گڈلک کہا گیا ۔ یہ آپ بھی چڑھ دوڑے گا کیونکہ یہ ایک مائنڈ سیٹ ہے ،کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کیا نتیجہ نکلا وہ الیکشن بھی نہیں لڑ سکتے ۔انہوںنے کہا کہ 9مئی کو آپ پورے ملک کو جلا نے کا حکم دو اور پھر کہو میرے کارکنوںنے کیا تھا،آج بے چار کارکن تاریخیں بھگت رہے ہیں، تم جیل میں بیٹھ کر دھمکیاں دیتے ہو اوراداروں کے خلاف بولتے ہو ، باہر میر جعفر اور میر صادق کہتے ہو اور اندر کہتے ہو تا حیات ایکسٹینشن لے لیں، جیب سے سائفر نکال کر لہراتے ہو اور پھر کہتے ہیں محسن نقوی نے میری حکومت گرائی تھی ۔کس منہ سے آرٹیکل لکھوایا گیا کہ میری جماعت کو لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی ،سپریم کورٹ میں چلے گئے کہ ہمارے کاغذات مسترد ہو گئے جب وہاں اعدادوشمار مانگے تو کہتے ہیں ہمارے پاس ثبوت نہیں ہے ،پھر کہتے ہیں کاغذات مسترد ہونے کے اعدادوشمار انٹر نیٹ سے ڈائون لوڈ کئے ہیں ، ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو رہے ہیں