مسلم لیگ (ن )نے انتخابی جلسوں کا اعلان کر دیا

0
171

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ (ن )لیگ ملک بھر میں 60 جلسے کرے گی، انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف 15 جنوری سے انتخابی جلسوں کا آغاز کریں گے، نواز شریف 17 جنوری سے اپنے جلسوں کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف 12 سے 15 ڈویژنز میں جلسوں سے خطاب کریں گے، مریم نواز اور شہباز شریف کے جلسوں کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حمزہ شہباز لاہور سمیت پنجاب کے بعض اضلاع میں جلسے کریں گے، ٹکٹس کے حوالے سے کام مکمل ہو چکا ہے، آج شام یا کل تک فہرست جاری کر دیں گے۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے کہا کہ آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات سیٹل ہوچکی ہے اور ق لیگ کے ساتھ گجرات اور بہاولپور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔انہوںنے کہاکہ سربراہ حکومت وزیرِ اعظم ہوتے ہیں، صدر کے پاس کوئی اختیار نہیں، صدر مملکت کو ہر چیز کے لیے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس درکار ہوتی ہے۔