تل ابیب (این این آئی)عالمی عدالت انصاف کی سماعت سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ پر قبضے کے حوالے سے لہجہ تبدیل ہو گیا۔ جنوبی افریقا نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کر رکھا ہے، جنوبی افریقا کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں دائر درخواست پر 11 اور 12 جنوری کو سماعت ہو گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی جے کی سماعت سے قبل اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ پر مستقل قبضے کرنیکاکوئی ارادہ نہیں، مقصد غزہ کو حماس سے پاک کرانا اور اسرائیلی شہریوں کی بازیابی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے آغاز سے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جنگ بندی کے بجائے ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے نظر آئے ہیں۔ گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ افواج کے پاس جنگ جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں اور لڑائی حماس کے ختم ہونے تک پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔نیتن یاہو نے کہا تھا کہ جنگ بندی کے بغیر بھی یرغمالیوں کو رہا کروا لیں گے، جنگ کے بعد غزہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، یحییٰ السنوار کو قتل کرکے جنگ کا خاتمہ کریں گے اور جنگ کے بعد غزہ کا کنٹرول اسرائیلی فورسز کے ہاتھ میں ہو گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...