کراچی(این این آئی)8فروری کو الیکشن کے انعقاد کے پیش نظر حکومت سندھ نے 45 روز کے لیے صوبے بھر میں میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ آئی جی سندھ کی جانب سے موصول خط پر کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شیڈول کے مطابق الیکشن کے انعقاد کا عمل جاری ہے، پابندی کی سفارش کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈزکو دوران ڈیوٹی ہتھیار لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ دوران سفر گاڑی میں اسلحہ لہرانے پر بھی پابندی ہوگی۔احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...