لاہور(این این آئی)پاکستان فلمی دنیا کی نامور سْپر اسٹار ریما خان نے خود کو ہر شعبے میں پرفیکٹ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔حال ہی میں انہوں نے تابش ہاشمی کے ایک کامیڈی نائٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز کریئر اور گھریلو زندگی سے متعلق گفتگو کی۔میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر ریما خان نے کہا کہ ‘میں بطورِ سْپر اسٹار، بطورِ بیوی اور بطورِ ماں، سارے ہی شعبوں میں خود کو دس میں سے دس نمبر دوں گی’۔اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے سْپر اسٹار نے مزید کہا کہ ‘اگر میں اچھی بیوی بننے کی کوشش نہ کرتی تو میرے شوہر مجھے کوئی بھی کام کرنے کی اجازت نہ دیتے۔ اگر میں اچھی ماں بننے کی کوشش نہ کرتی تو میرا بیٹا فلسطین کی حمایت میں نکلنے والی ریلی میں 4 گھنٹے واک نہ کرتا’۔ریما خان نے کہا کہ ‘اگر میں اچھی بہو بننے کی کوشش نہ کرتی تو میرے سسرال والوں کو مجھ پر یقین نہ ہوتا کہ میں ہر جگہ ان کا سر بلْند کرسکتی ہوں۔انہوں نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘دس میں سے دس نمبر لینے کیلئے آپ کو اپنی ذات کی نفی ضرور کرنی پڑتی ہے۔ اگر خود سے جْڑے رشتوں کی خوشی کا آپ اگرخیال رکھیں گی تو وہ بھی آپ کا خیال رکھیں گے’۔ریما خان کو پاکستان فلم انڈسٹری کی سْپر اسٹارکہا جاتا ہے، ان کو ایک دہائی تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے فلم اسٹار شان شاہد کے ساتھ اپنی پہلی فلم ‘بلندی’ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا، جو آگے چل کر ان کی شہرت کی وجہ بنی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...