بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا دائرہ 116 ممالک تک پھیلا رکھا تھا، شاہ محمودقریشی

0
290

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے انڈین کرونیکلز کے نام سے شائع دستاویز کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا دائرہ 116 ممالک تک پھیلا رکھا تھا،750 ایسی نیوز ویب سائٹس کی نشاندہی ہو چکی ہے جنہیں ہندوستان استعمال کرتا رہا،بھارت کا مقصد اپنے ملک کے بارے میں سوچ کو مضبوط اور پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنا ہے تھا ،ہندوستان پاکستان کے خلاف ایک ہائبرڈ وار میں ملوث ہے اور پاکستان کئی سالوں سے اس کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کررہا ہے ، اقوام متحدہ میں کام کرنے والے انٹرنز کو ان جعلی این جی اوز میں استعمال کیا گیا اور اخبارات میں بھی چھپا کہ فری بلوچستان کے بینرز اور پوسٹر لگائے گئے، اے این آئی بھارتی نیوز ایجنسی جعلی معلومات پھیلانے میں ملوث ہے، جعلی بھارتی این جی اوز اور فیک میڈیا کے نیٹ ورک کے ذریعے اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے پاکستان کے خلاف استعمال پر تحقیقات کی جائے ،ہندوستان بین الاقوامی نظام کو غلط طور پر استعمال کر کے جعلی فورمز تشکیل دے رہا ہے جس کی فوری تحقیقات اور ان کے خلاف ایکشن کی ضرورت ہے ۔ وہ قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے کہا کہ آپ کو اس لیے تکلیف دی ہے کیونکہ آپ سے مزید تفصیلات شیئر کی ہیں جنہوں نے جنم لیا ہے اس دستاویز سے جو انڈین کرونیکلز کے نام سے آپ کے سامنے آ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ شائع ہو چکی ہے