لاہور (این این آئی)صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں پی ڈی ایم کو 13 دسمبر کو جلسے کی اجازت نہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم کے تمام رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ مینار پاکستان کو جانے والے راستے بند نہیں کئے جائیں گے، اگر بہت ضروری ہوں تو صرف دو مقامات پر کنٹینرز کھڑے کئے جا سکتے ہیں۔اجلاس میں رپورٹ پیش کی گئی کہ مینار پاکستان میں 13دسمبر سے متعلق تھریٹ الرٹس موجود ہیں ، کورونا ایس او پیز اورکوویڈ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر حکومت پنجاب کی جانب سے قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کے اجلاسوں کے بعد معاملہ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی میں رکھا گیا تھا۔
مقبول خبریں
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...