لاہور( این این آئی )لاہور پولیس نے عام انتخابات 2024ء کے پُرامن انعقاداور عوامی سکیورٹی کے لئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، صوبائی دارالحکومت میں30ہزار سے زائد افسران و اہلکاران 4354پولنگ سٹیشنزکی سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق لاہور میں مجموعی طورپر6,858,095ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ان میں 3,636,253مرد اور 3,221,842 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ پولنگ ڈے پر4ہزار سے زائد لیڈی پولیس بھی سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گی۔اسی طرح ریزروفورس کے جوان لاہور پولیس کی معاونت کیلئے موجو د ہوں گے جبکہ ویجیلنس ٹیمیں الیکشن ڈے پر سیکورٹی انتظامات کی خصوصی نگرانی کریں گی۔سی سی پی اونے کہا کہ لاہور پولیس عام انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پوری طرح مستعد ہے اور انتخابی ضا بطہ اخلاق پرعملدرآمد کیلئے انتظامیہ اور دیگر اداروں کو بھر پور معاونت فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ہلڑ بازی، ہنگامہ آرائی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر فوراََ قانونی کارروائی کی جائے گی۔بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ پولنگ ڈے پر ڈولفن فورس،سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی اور پولنگ سٹیشنزکی سیکورٹی کے لئے خصوصی ناکے بھی قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں انتخابی سرگرمیوں اور پولنگ کے پر امن انعقا دکو یقینی بنایا جائے گا۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...