لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھرنے کہا ہے کہ عالمی جریدے کی نواز شریف کی مقبولیت اور ان کے ادوار میں ریکارڈ معاشی ترقی کی تجزیاتی رپورٹ سے ہمارے سیاسی مخالفین کو سانپ سونگھ گیا ہے ،نواز شریف اور مریم نواز کی حلقہ این اے 130میں تاریخی ریلی سے ثابت ہو گیا ہے کہ لاہور کل بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے ۔اپنے انتخابی حلقے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ ہم عوام سے ان کی دہلیز پر جا کر رابطے کر رہے ہیں ، عوام مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو جس طرح پذیرائی دے رہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی انہیں مشکلات سے نجات دلائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان خوشحال اورترقی کی جانب گامزن تھا لیکن نواز شریف سے بغض اور دشمنی نبھاتے ہو ئے ملک کی چولیں ہلا دی گئیں جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی جریدے کی تجزیاتی رپورٹ کے بعد ہمارے سیاسی مخالفین کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور ان پر واضح ہوگیا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت اب مسلم لیگ (ن) کو اقتدار میں آنے سے نہیں روک سکتی ۔انہوں نے کہا کہ میں قوم کو پیشگی مبارکبا ددیتا ہوں اوریقین دلواتا ہوں کہ ان کی مشکلات کے دن اب ختم ہونے والے ہیں اور 8فروری کا سورج ملک میں ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہوگا ۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...